
ضلع کیچ کے علاقے زامران میں دو مختلف بم دھماکوں میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں اور رسد پہنچانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
زرائع کے مطابق پہلا حملہ زامران کے علاقے دشتک میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں پر کلئرنس آپریشن کے دوران بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں انہیں جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ دوسرا دھماکہ ساہ دیم کے مقام پر رسد لے جانے والے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ایک اور حملے میں زامران کے علاقے کٹگان میں پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹویو میں نامعلوم افراد نے تیل و گیس کمپنی او جی ڈی سی ایل کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا، جبکہ کچھی کے علاقے حاجی شار میں یوفون کے مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا گیا سے ٹاور کی مشینری کو نقصان پہنچا۔
تاہم مزکورہ حملوں کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہیں۔