تمپ: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

ضلع کیچ کے علاقے تمپ کلاھو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاںبحق ہوگیا۔

واقعہ آج صبح ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا جب مقتول اپنے اسٹور پر بیٹھا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے آکر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

مقتول کی شناخت احسان ولد شوکت سکنہ کلاھو کے نام سے ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق احسان شوکت ماضی میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہو چکے تھے اور بعد ازاں بازیاب ہوئے تھے۔ تاہم آج انہیں فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔

قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستانی فوج نے سول ہسپتال شال کو لاشوں سے بھر دیا، انسانی حقوق کی تنظمیں شناخت کے لیے ریاست پر دباؤ ڈالیں۔ ترجمان بی این ایم

اتوار مئی 4 , 2025
بلوچ نیشنل موومنٹ کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق سول ہسپتال شال کے مردہ خانے میں پاکستانی فوج کی جانب سے بڑی تعداد میں لاشیں لائی گئی ہیں، جن کی تعداد اب تک پچاس بتائی جاتی ہے۔ ان افراد کو گولیاں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ