
بلوچستان کے ضلع آواران میں دراسکی ندی کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ سے راجد علی ولد اللہ بخش سکنہ ساہ کل مالار موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ نعیم ولد عرض محمد سیاہ کل شدید زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی لیویز اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال آواران منتقل کر دیا گیا۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوانوں کو سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ، جسے عام طور پر “ڈیتھ اسکواڈ” کہا جاتا ہے، کے کارندوں نے نشانہ بنایا۔
واضع رہے کہ اس گروہ پر پاکستانی فورسز کی پشت پناہی سے بلوچ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ، جبری گمشدگیوں اور دیگر سماجی جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔