
ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ تربت روڈ پر میسکین کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب مقامی گاڑی جو بلیدہ کوشک کے رہائشیوں کو لے جا رہی تھی بریک فیل ہونے کے باعث قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔
حادثے میں ایک بچہ اور دو خواتین موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ چار خواتین سمیت تین مرد شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔