
ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈیتھ اسکواڈ کا ایک رکن ہلاک ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تمپ کے علاقے ملک آباد میں مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ سعید عابد کے بھائی زبیر ولد تحصیلدار عابد کو ہلاک کر دیا۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور زبیر کی موٹرسائیکل اور دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔
بتایا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے وابستہ تھا، تاہم تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔