
نوشکی میں آئل ٹینکر دھماکے کے باعث جھلس کر جاںبحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے جبکہ 70 افراد زخمی ہوئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایک شخص موقع پر جاںبحق ہوا تھا اور دوسرا زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔
زخمیوں میں سے 46 افراد کوئٹہ کے مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 23 شدید زخمیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔
کراچی میں 17 زخمی لیاقت نیشنل اور 6 پٹیل اسپتال میں زیر علاج ہیں۔