‏بارکھان میں پاکستانی فورسز پر حملے میں دو اہلکار ہلاک کیے۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 12 اپریل کو شام 4:20 بجے کے قریب، بارکھان اور رکھنی کے درمیانی علاقے میں موٹر سائیکلوں پر سوار پاکستانی فورسز کے فوجی قافلے کو آئی ای ڈی بم میں حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے میں ایک موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ اور اس پر سوار دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دو موٹر سائیکلوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ قومی آزادی کی اس جدوجہد میں طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔ بی ایل ایف عوام کی طاقت اور حمایت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور  ہمیں خوشی ہے کہ بلوچ قوم آزادی کی اس جدوجہد میں اپنے سرمچاروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

بی ایل ایف نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ بارکھان میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچ قوم کو یقین دلاتی ہے کہ بلوچستان سے دشمن کا صفایا کرنے تک قابض فوج اور دیگر فورسز پر مہلک حملے کرتی رہے گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

صبغت شاہ جی کی گرفتاری اور قید ریاستی بوکھلاہٹ ہے۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ

اتوار اپریل 13 , 2025
بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے کہا کہ بلوچ یکجتی کمیٹی کے رہنما صبغت عبدالحق بلوچ عرف شاہ جی کی جبری گمشدگی اور بعد ازاں ان پر 3MPO جیسے متنازع قانون کے تحت مقدمہ قائم کیے جانا ریاستی بوکھلاہٹ ہے انھوں نے مزید کہا کہ صبغت شاہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ