
بلوچستان کے ضلع خاران میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے لیویز تھانے پر حملہ کر کے بھاری مقدار میں سرکاری اسلحہ ساتھ لے گئے۔ واقعہ خاران کے علاقے مسکان قلات میں گزشتہ شب ایک بجے پیش آیا بتایا جا رہا ہے کہ مسلح افراد نے علاقے میں گشت کرنے کے بعد سر خاران لیویز تھانے پر حملہ کر کے اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق حملہ آور تھانہ سے 15 سے زائد کلاشنکوفیں اور دیگر سامان لے کر فرار ہو گئے۔ واقعے کی لیویز ذرائع اور مقامی افراد نے تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب ضلع کچھی کے علاقے سنی، چھتری کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے موبائل ٹاور پر حملہ کر کے وہاں نصب تمام مشینری کو نذر آتش کر کے تباہ کردیا۔
تاہم دونوں حملوں کی زمہ داری داریاں تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہیں۔