
کراچی میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والا نوجوان بازیاب ہو کر اپنے گھر واپس پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، یاسر علی ولد سبزل علی، ساکن جمعہ گوٹھ ملیر کراچی، جو کہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں میڈیا سائنسز کے طالبعلم ہیں، 24 اور 25 فروری کی درمیانی شب لاپتہ ہو گئے تھے۔ آج وہ بازیاب ہو کر بخیر و عافیت گھر پہنچ گئے ہیں۔
اہلِ خانہ نے ان کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یاسر بلوچ خیریت سے گھر واپس آ چکے ہیں۔
انہوں نے اس مشکل وقت میں ساتھ دینے پر اپنے تمام دوستوں اور پوری بلوچ قوم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔