
ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے علاقے لنجو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت میر سیدیانی بگٹی اور فضل حیوانی بگٹی کے ناموں سے کی گئی ہے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تاہم، واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔