
آواران: جھاؤ کے علاقے میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت کمر ولد میر شیر محمد، سکنہ جھاؤ پیلار کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں آج صبح پیلار سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا اور اُس کے بعد سے اُن کا کوئی پتہ نہیں مل سکا۔
مزید اطلاعات کے مطابق، فورسز نے فوجی جارحیت کے دوران متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے۔