
بلوچستان کے ضلع کوہلو میں مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کی، جبکہ دو مختلف مقامات پر فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔
بدھ کے روز کوہلو اور سبی کے درمیان برگ کے علاقے میں مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے گھنٹوں تک گاڑیوں کی تلاشی لی۔ جبکہ دوران ناکہ بندی ایک لیویز اہلکار کو حراست میں لے لیا، تاہم بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا۔
اس دوران فورسز نے علاقے میں پیش قدمی کی، جس پر پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق، فورسز نے علاقے میں ایک اور مقام پر دوبارہ پیش قدمی کی، تاہم مسلح افراد نے انہیں دوبارہ نشانہ بنایا۔