گورکوپ: قابض فورسز پر حملے میں ایک فوجی اہلکار کی ہلاکت کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ رات 9 بجے کیچ کے علاقے گورکوپ نیامی کلگ میں سرودی کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ پر جدید و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فوج کے ایک اہلکار ہلاک اور دو کو زخمی کیا۔ جبکہ حملے میں فورسز کو مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد قابض فورسز نے حسب معمول شہری آبادی پر متعدد مارٹر گولے داغے اور کافی دیر تک فائرنگ کی تاہم سرمچار اپنی کامیاب حکمت عملی کے تحت محفوظ مقامات پر پہنچ گئے۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی مکمل آزادی اور قابض افواج کے انخلاء تک ہمارے حملے جاری رہینگے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آواران: کسی بھی قومی تحریک کے لیے تنظیمی ڈھانچہ اور اس کے اصول بہت اہم ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر شلی بلوچ

اتوار فروری 9 , 2025
بلوچ وومن فورم کے جانب سے آواران میں ایک سیاسی مشاورتی نشست منعقد ہوئی جس کی صدارت آرگنائزر نورین بلوچ نے کی۔ اجلاس کی مہمان خصوصی آرگنائزر ڈاکٹر شلی بلوچ جب کہ ڈپٹی آرگنائزر حنیفہ بلوچ اور مرکزی کمیٹی کے رکن زکیہ بلوچ بھی شریک تھیں۔ اجلاس میں "تنظیم، تنظیم […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ