تمپ اور جھاؤ میں پاکستانی فورسز نے پانچ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق 26 جنوری کو پاکستانی فورسز نے تمپ کے علاقے میرآباد میں چھاپہ مار کر تین افراد نیک سال ولد داد بخش سکنہ میر آباد، واجو ولد داد بخش سکنہ میر آباد اور دودا ساکن تمپ کلاہو کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جو وہ تاحال لاپتہ ہیں۔
اسی طرح جھاؤ میں پاکستانی فورسز نے دو چرواہوں، ہیرجان ولد بیان اور نیاز ولد ظریف کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ اپنی بکریاں چرا رہے تھے۔ دونوں افراد کے بارے میں تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔