زامران حملے میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک کردیئے گئے – بی ایل اے

کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے آج کیچ کے علاقے زامران میں قابض پاکستانی فوج کو ایک بم دھماکے میں نشانہ بناکر دو اہلکار ہلاک کردیئے۔

انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے زامران کے علاقے ڈل کک کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

ترجمان نے کہاہے کہ مذکورہ اہلکار دشمن فوج کے قافلے کیلئے راستے کی کلیئرنس کررہے تھے کہ ان کو نشانہ بنایا گیا۔

بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور دشمن پر ان کاری ضربوں کے تسلسل کو جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لیاری واقعہ“دفاعِ بلوچ اقدار” کے نام سے احتجاج  ،دالبندین قومی اجتماع کے لیے آگاہی مہمات مشترکہ ، منعقد کی جائیں گی۔ بی وائی سی

اتوار جنوری 19 , 2025
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ گزشتہ روز لیاری میں دالبندین قومی اجتماع کے لیے جاری آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک پُرامن عوامی اجتماع منعقد کیا گیا، لیکن حسبِ روایت ریاستِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ