بولان فوجی آپریشن میں مصروف فورسز اہلکاروں پر حملہ کرکے پسپا ہونے پر مجبور کیا۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مورخہ پندرہ جنوری بروز بدھ قابض پاکستانی فوج نے بولان کے علاقے بارڈی میں فوجی گاڑیوں اور پیدل دستے کے ہمراہ فوجی آپریشن آغاز کیا۔ بارہ بجے آپریشن میں مصروف قابض فورسز اہلکاروں کا سامنا بلوچ سرمچاروں کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک جھڑپ شروع ہوئی جو آدھا گنٹھے تک جاری رہی،‌ جس کے بعد قابض فورسز کے اہلکار پسپا ہونے پر مجبور ہوئے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ دو پہر ڈیڑھ بجے فوج کے ایک اور دستے کا سامنا بلوچ سرمچاروں سے ہوا۔ ایک بار پھر بیس منٹ تک جھڑپ جاری رہی اور یہاں سے بھی فوج پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ سہ پہر چار بجے فوج سے ایک بار پھر جھڑپ شروع ہوئی، جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج پسپا ہو کر علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوئی۔

بی ایل ایف نے مزید کہا ہے کہ دوران آپریشن فورسز نے ڈرون طیاروں اور سرویلینس کیمروں کا بھی استعمال کیا، سرمچاروں نے بہترین حکمت عملی سے ڈرون کیمروں اور فوجی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا ہے کہ امکان ہے کہ تین مختلف مقامات پر جھڑپوں میں فوج کو جانی و مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا اور دوران جھڑپ بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرمچار بحفاظت محفوظ مقام کی جانب منتقل ہوئے۔

ترجمان نے آخر میں کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ آپریشن میں مصروف فوجی اہلکاروں کو پسپا کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اپنے سر زمین کی دفاع کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کا عزم کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سیاسی مزاحمت اور ریاستی پابندیاں

جمعرات جنوری 16 , 2025
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں نے دشت مستونگ کے قبرستان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کمیٹی 25 جنوری کو "یوم بلوچ نسل کشی” کے طور پر منائے گی۔ اس موقع کے لیے چاغی کے معدنیات سے مالا مال علاقے دالبندین کو منتخب کیا گیا ہے، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ