تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق، قرارگاہ رزمایش ھای اقتدار نیروھای مسلح کے فرماندہ ( کمانڈر) سردار شادمانی نے اعلان کیا کہ ایران کے آسمان، زمین اور سمندری حدود میں دو ماہ تک انسداد دہشت گردی کی مشقیں ہوں گی۔ ان مشقوں کا مقصد سیکیورٹی کو مضبوط بنانا اور دہشت گرد گروپوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ مشقیں آج سے شروع ہو کر دو ماہ تک ایران کے آسمان، زمین اور سمندری حدود میں جاری رہیں گی۔ ان مشقوں میں منتخب فورسز حصہ لیں گی اور فوجی کمانڈ کی نیٹ ورکنگ کا جائزہ لیا جائے گا۔
سردار شادمانی نے زور دیا کہ ان تمام مشقوں میں جدید سازوسامان اور نئی حکمت عملیوں کا استعمال کیا جائے گا۔ یہ مشقیں سالانہ منصوبے کے تحت فورسز کی صلاحیت کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کے لیے منعقد کی جا رہی ہیں۔
کمانڈر کے مطابق، ان مشقوں میں مغربی اور مشرقی ایران میں آرمی گراؤنڈ فورسز، مغرب، جنوب مغرب اور جنوب میں سپاہ پاسداران کے یونٹس، اور مختلف صوبوں میں ہزاروں بسیجی شامل ہوں گے جو دہشت گردی کے خلاف اپنی مہارتوں کو نکھاریں گے۔