تہران ایران کے سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی، وزیرِ خارجہ حسین امیر عبدالہیان مشرقی آذربائجان کے گورنر اور تبریز کے امام سمیت 9 افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ خراب موسم کے سبب صوبہ مشرقی آذربائیجان میں ورزقان کے علاقے کے قریب ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔
تباہ شدہ ہلی کاپٹر کی تلاش اتوار کی شام سے جاری تھی۔ پیر کی صبح امدادی رضا کاروں نے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے ملنے کا اعلان کیا۔ بعد میں صدر سمیت تمام نعشیں بھی مل گیے۔
