ہوشاپ زیرو پوائنٹ پر مشتعل شخص نے مظاہرین پر گاڑی چڑھادی، ایک لڑکا شدید زخمی

کیچ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کیچ کے علاقے ہوشاپ زیرو پوائنٹ سی پیک شاہراہ پر زمان جان اور عبدالحسن کو منظر عام پر نہ لانے کے خلاف جاری دھرنے پر آج صبح ایک مشتعل شخص نے ٹرک گاڑی چڑھادی، جس کے نتیجے میں ایک لڑکا جہانزیب بلوچ سکنہ بالگتر شدید زخمی ہوگیا۔

مظاہرین نے اس کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ گاڑی  نوجوان کے دونوں ٹانگوں سے گزاردیا تھا جس کی وجہ شدید چوٹیں آئے اور وہ زخمی ہوا ۔

آپ کو علم ہے  زمان جان اور ابوالحسن کو 16 دسمبر 2024 کو  ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے چیئرمین کے کہنے پر ان کے حوالے کیا گیا تھا ان کے ساتھ الطاف نامی ایک نوجوان بھی تھا جنہیں بعد میں رہا کیا گیا۔ زمان جان اور ابوالحسن کی گرفتاری سی ٹی ڈی کے ذریعے یکم جنوری 2025 کو قلعہ عبداللہ سے ظاہر کرتے ہوئے ان پر مسلح تنظیم سے منسلک ہونے کا دعوی کیا گیا ہے ، تاہم لواحقین نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے سی پیک شاہراہ پر اپنا دھرنا جاری رکھا ہواہے۔

لواحقین نے ان دونوں کو منظر عام پر لانے تک دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تمپ: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ہفتہ جنوری 4 , 2025
تمپ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق تمپ کے مین بازار میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے جلال خان ولد رفیق سکنہ تمپ کوہاڑ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ تاہم قتل کے پیچھے محرکات معلوم نہیں ہوسکے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ