واشک گیس لے جانے والی ٹینکروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

واشک ( پرہس ریلیز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے دس دسمبر بروز منگل رات نو بجے واشک کے علاقے رخشان کے علاقے میں گیس لیجانے والی ٹینکروں کو نشانہ بنا کر نقصان پہنچایا۔جبکہ ڈرائیوروں کو بلوچ اور انسانیت کے ناطے تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا۔

انھوں  نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان اپنی معشیت کو سہارا دینے کے لئے بلوچستان کے مختلف معدنیات کو لوٹ کر پنجاب کے مختلف شہروں میں لیجارہا ہے تاکہ ان کی معشیت کا پہیہ چل سکے لیکن بلوچ سر زمین کے فرزند اس سرزمین کے وارث اور محافظ ہے جو اس زمین سے نکلنے والی معدنیات کو کسی بھی ریاست اور ادارے کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیگی۔

بی ایل ایف نے کہا ہے کہ ہم تمام ٹرانسپورٹرز حضرات کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچوں کے معاشی استحصال اور معدنیات لوٹنے کے عمل میں ریاست کا ساتھ دینے سے گریز کریں ورنہ جانی و مالی نقصانات کے ذمہ دار خود ہونگے۔

انھوں  نے کہا ہے کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک دشمن فورسز اور ریاست کے منصوبوں کو نشانہ بناتی رہیں گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر حملے میں پاکستان فوج کے 2 اہلکار ہلاک کیئے گئے – بی ایل اے

بدھ دسمبر 11 , 2024
گوادر ( پریس ریلیز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گوادر میں آج صبح ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بناکر دو دشمن اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ انہوں نے کہا ہے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ