ایرانی فورسز کا مغربی بلو چستان میں 8 افراد کو مارنے 14کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

زاہدان (مانیٹر نگ ڈیسک) ایرانی فورسز نے مغربی بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے8مبینہ افرادکو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج نے گزشتہ ماہ ایک پولیس اسٹیشن پر مہلک حملے کے بعد یہ کارروائی کی ہے۔

سرکاری ارنا نیوز ایجنسی نے پاسداران انقلاب کے کمانڈر احمد شفاہی کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ صوبے میں آپریشن کے دوران ’کل8مبینہ افرادمارے گئے‘۔مزید بتایا کہ تفتان حملے میں ملوث اہم جنگجو سمیت 14 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔پیر کو دیر رات گئے ارنا نے فوجی کمانڈر محمد پاکپور کے حوالے سے بتایا کہ جن افرادنے 26 اکتوبر کو حملہ کیا، وہ ’ایرانی نہیں تھے، تاہم ان کی قومیتوں کی وضاحت نہیں کی۔

واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو جیش العدل گروپ نے©©” صوبہ سیستان بلوچستان” کے علاقے تفتان میں حملہ کردیا تھا، جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہماری ترجیح بلوچ قومی آزادی کی تحریک کا فروغ ہونی چاہیے۔ چیئرمین بی این ایم کا سی سی اجلاس سے خطاب

بدھ نومبر 6 , 2024
ایسا نہ ہو کہ آنی والی نسلیں بلوچ قوم کے حقیقی مقصد کو فراموش کر بیٹھیں۔ پارٹی کارکنان ، دوزواہ ، بلوچستان کے سماجی اور انسانی حقوق کے کارکنان کو چاہیے کہ وہ بلوچستان کی آزادی کے ایجنڈے کو سب سے اوپر رکھیں ، کیونکہ ہمارے مسائل کی جڑ بلوچ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ