اسلام آباد سردار اختر مینگل سمیت بی این پی رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) اسلام آباد تھانہ سیکرٹریٹ میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل سمیت بی این پی کے رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لیا گیا۔

سردار اختر مینگل اور ساتھیوں کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

مقدمہ دہشتگردی سمیت 7 دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمہ جمیل احمد جوائنٹ سیکریٹری سینٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔

متن مقدمہ کے مطابق اختر مینگل کے ساتھ دیگر 5 افراد نے مسلح ہوکر سینیٹ ہال میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی۔

جہانزیب مینگل ،اختر نواز نے مسلح ہوکر سیکیورٹی اسٹاف کو دھکے دیے۔ ملزمان نے زبردستی سینیٹ ہال میں اسلحہ سمیت گھسنے کی کوشش کی۔

اختر مینگل اور ان کے ساتھیوں کے پاس اسلحہ بھی تھا۔

ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خضدار ،پنجگور روڈ حادثات خاتون سمیت 2 افراد ھلاک ،کوہلو میں ایف سی چیک پوسٹوں کیخلاف احتجاج

جمعرات اکتوبر 24 , 2024
خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خضدار سے کراچی جانیوالی مسافر ویگن اوتھل زیروپوائنٹ کے قریب ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کلینر موقع پر ھلاک ہوگیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ علاوہ ازیں پنجگور وشبود بائی پاس پر ٹریفک حادثہ میں ایک خاتون […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ