پسنی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع گوادر کے تحصیل پسنی 17 سالہ نوجوان قدیر احمد ولد لال بخش کو پاکستانی قابض فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق، اس نوجوان کو 19 تاریخ کو اغوا کیا گیا اور وہ تاحال لاپتہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق، 19 تاریخ کو قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے پسنی سے نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
یہ واقعہ بلوچ نوجوانوں کے جبری طور پر لاپتہ کیے جانے کے سلسلے کا حصہ ہے، جس میں کئی نوجوان کراچی اور بلوچستان سے خفیہ اداروں کے ہاتھوں اٹھائے جا چکے ہیں۔