جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5505 دن مکمل

شال جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5505 دن ہو گئے ۔

اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بی وائی سی کے سینئر کارکنان وسیم سفر ، دھانُل بلوچ اور دیگر نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی

اس موقع پر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ انقلاب کے شعلے اتنے بلند ہو چکے ہیں کہ اب انہیں بجھانا ناممکن ہے ہو چکا ہے ۔ پہلے تو ہر آشیا نے ایک عشق انقلاب نمو دار ہوتا تھا۔ وقت کے ساتھ ساتھ سرخ سمندر کی گہرائیوں میں اتنی شدت آئگی کہ اب تو ہر دشت بیابان گلی کوچوں سے انقلاب کے نعروں نے فضا کو اپنی گونج میں لپیٹ لیا ہے، اس کی خوشبو کی روانی سانسوں میں اس تیزی سے گہرائیوں میں اتر کر رگوں میں پھیل چکی ہے کہ شہیدوں کے خون کے ہر قطرے سے انقلاب کی خوشبو کی مہک اٹھتی ہے مادر وطن پر جان نچھاور کرنے والوں ہزاروں شہدا آج اس دھرتی کی گود میں میٹھی نیند سو رہے ہیں

ان کی شجاعت ہمت و دلیری کی داستان آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ اور بہترین نمونہ ہے کہ کسی طرح ان وطن دوستوں نے ہمیں آگاہی عطا کی غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر ایک آزاد معاشرے میں جینے کا درس دیتے رہے انقلاب کی اس راہ پر کسی چہرے جلوہ گر ہوئے جن کی روشنی کی چمک آج بھی عیاں ہے

ماما قدیر بلوچ نے مزید کہا کہ دنیا میں جتنے بھی انقلاب آئے ان سب کا تعلق قربانیوں کی لمبی فہرست سے ہے اور فہرستوں میں نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم رہا ہے اسی بدلاو اور تبدیلی کی لہر میں بلوچ بھی انقلابی تحریک میں نوجوان ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں ۔

کہنے کا مقصد یہ کہ تمام تبدیلیوں کو انسان آس وقت اپنے ماحول میں پیدا کر سکتا ہے جس وقت لیڈر شپ کا سہرا نوجوانوں کی سر پر ہو اور تحریک سے طبقاتی نظام کا خاتمہ ہو۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

گوادر 20 روز دوران شدید گرمی لو لگنے سے 12 خواتین وحضرات ھلاک

منگل جولائی 9 , 2024
گوادر اور پسنی میں شدید گرمی لو لگنے سے گزشتہ بیس دن کے دوران 12 افراد ھلاک ہوگئے ، مرنے والوں میں 7 خواتین اور پانچ مرد شامل ہیں ، جو شدید گرمی کے باعث لو لگنے کا شکار ہوگئے،اس سلسلے میں ہسپتال زرائع کا کہنا ہے کہ لو لگنے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ