گیس پائپ لائن تباہ اور پاکستانی فوج کی رسد پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے مچھ، بلیدہ اور ڈیرہ بگٹی میں تین مختلف حملوں میں گیس پائپ لائن اور قابض پاکستانی فوج اور ان کی رسد کو نشانہ بنایا۔

بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب بولان کے علاقے مچھ میں کوہِ باش کے مقام پر 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔

ترجمان نے کہاہے کہ ایک اور کارروائی میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے بلیدہ میں سمسوری کور کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کو راشن پہنچانے والی گاڑی کو ضبط کرلیا۔ تاہم بعدازاں سرمچاروں نے سندھ سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور کو تبیہہ کرکے گاڑی سمیت رہا کردیا۔

بی ایل اے کے سرمچاروں نے 16 جون کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ پاترہ میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت ایک آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ اپنے پوسٹ سے گشت کیلئے نکل رہے تھے، دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آزاد بلوچ وطن کے حصول تک دشمن سے جنگ جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ڈاکٹر عبدالحئی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیئے ہیں ۔ نصراللہ بلوچ

پیر جولائی 1 , 2024
شال وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ڈاکٹر عبدالحئی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیا ۔ انہوں نے تنظیم سے شکایت کی کہ ڈاکٹر عبدالحئی ولد محمد اسلم کو رواں سال یکم […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ