بولان سنگدل باپ نے معصوم بچی کو قتل کردیا ،پولیس نے نوعمر بچے کو قتل ہونے سے بچالیا

بلوچستان کے علاقے بولان میں سنگدل باپ نے ساتھیوں سے ساتھ مل کر معصوم بچی کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا تاہم پولیس نے 15سالہ نوعمر نوجوان رب نواز کو قتل ہونے سے بچالیا۔

تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے گیشتری میں 12 سے 13 سالہ لڑکی کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم حاصل خان نے ساتھیوں کیساتھ ملکربیٹی کو قتل کیا، ملزمان رب نواز کوقتل کرنیوالے تھے کہ اطلاع ملنے پرمچھ پولیس موقع پرپہنچ گئی۔

پولیس نے سیاہ کاری کے الزام میں 15سالہ نوجوان رب نواز کو قتل ہونے سے بچالیا، پہاڑی علاقے میں مچھ پولیس کی نفری پہنچنے پر ملزمان لڑکے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ایس ایچ او مچھ نے بتایا لڑکے رب نوازکی گردن پرزخم کے نشانات موجودہیں ، تاہم ملزمان کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بولان ڈھاڈر سے ایک شخص کی نعش برآمد

ہفتہ جون 22 , 2024
بولان ڈھاڈر سے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق ڈھاڈر کے علاقے مشکاف اسٹیشن کے قریب سے نامعلوم الاسم شخص کی نعش برآمد کرکے سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا ہے ۔ جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش کو سائبان سبی کے حوالے کردیا گیا ۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ