تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے رات گئے چھاپہ مارکر کیچ تربت شاہی تمپ سے زبیر ولد محمد نامی نوجوان کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے ۔
اس کے علاوہ اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں مہران ولد صغیر نامی نوجوان جو کہ بالیچہ کا رہائشی ہے۔ تربت آنے دوران راستے میں پاکستانی فورسز نے گاڑی سے اتار کر اسے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
آپ کو علم ہے تربت آسکانی بازار اور شاپی تمپ سے رات گئے فورسز نے آصف اور علی احمد نامی نوجوانوں کو بھی چھاپہ دوران حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا تھا۔
ادھر گوادر سے اطلاع ہے کہ پاکستانی فورسز نے کودہ کوڑاسک کے رہائشی چنگیز ولد وارث نامی دکاندار کو حراست میں لینے بعد جبری لاپتہ کردیا ہے۔