گوادر ائیر پورٹ اور ریکوڈک میں 90 فیصد پنجاب کے لوگوں کو نوکریاں دینا المیہ ہے۔ بی ایس او (پجار)

شال: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار)کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہےکہ بلوچ وطن کے وسائل و معدنیات پہ پنجاب اور دیگر لوگوں کا حق مانا جارہا ہے لیکن بلوچ وطن کے ایک فرزند کو چوکیدار کے نوکری دینے کے لئے تیار نہیں بلوچ کے نام پر پنجاب سے لوگوں درآمد کیا جارہا ہے اور اس کے بدلے بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ و ماروائے ائین و قانون قتل کیا جارہا ہے تاکہ ان کے لوٹ ماری سے دنیا بے خبر رہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ زیر زمین کوئلے معدنیات اور سمندر سمیت تمام وسائل کو استعماری طاقتوں نے نا صرف اپنے قبضے میں رکھا ہے بلکے وسائل کا بے دریغ استعمال کرکے فوجی آپریشنز اور پراجیکٹوں سے منسلک علاقوں کو نظر آتش کیا جارہا ہے۔

پجار کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابقہ وزراء وزیراعظم اور دیگر افراد جن کا تعلق پنجاب سے ہیں نے باقاعدہ رخشان اور خاص کر چاغی و خاران کے پہاڑوں کو لیز پر حاصل کرکے ان پہ مائینگ کا آغاز کردیا ہے جن کے سیکورٹی کے لئے سالانہ اربوں روپے آرمی کو دیے جارہے ہیں لیکن وہاں موجود بلوچ جن کے گھروں میں پانی نہیں اور دو وقت کی روٹی میسر نہیں ایسے میگا پراجیکٹس اصل میں کوشت و خون کا عندیہ دیتے ہیں نا کے ترقی کا ۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اگر یہ نا انصافیاں جارہی رہی تو بلوچ قوم اپنے وطن اور اپنے شناخت کے لیے کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرینگے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نال فائرنگ سے ایک شخص قتل۔ خاران گندم سے لوڈ ٹرک چوری،مستونگ چوریوں میں اضافہ

بدھ جون 5 , 2024
خضدار  سب تحصیل نال گروک کے علاقے لامبی میں رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدلخالق میروانی نامی شخص  قتل ہوگیا  ۔ قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکا تاہم نال کے متعلقہ انتظامیہ مقدمہ درج کرکے تفتیش کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں خاران و نوشکی کے ایریا سے گندم […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ