بلوچستان کے کھٹ پتلی وزیر داخلہ نے 2 افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کرلیا ،خاران خاتون آشنا ء سمیت قتل

گوادر میں مزدوروں کے قتل کے الزام میں  2 افراد کو گرفتار کرلینے کا دعوی بلوچستان اسمبلی کے کھٹ پتلی وزیر داخلہ  ضیا لانگو نے کی ہے ۔

انھوں نے اعتراف کیا ہے کہ بدنام زمانہ کاؤنٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے  دونوں افراد کو اغوا کیا ہے ۔ تاہم انھوں نے دونوں کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں۔

علاوہ ازیں خاران کے علاقے کلی سوپک اور تگاپ کے درمیانی علاقے میں زمینداری کے غرض سے مستونگ اور شال سے خاران آنے والے بزگر نے کاروکاری کے شعبے میں بیٹی اورمبینہ عاشق کو قتل کردیا۔ 

قتل ہونے والی مقتولہ کی شناخت کلثوم بی بی ولد نسیم سکنہ شال  کے نام سے ہوئی جبکہ  جبکہ لڑکے کا نام خلیل ولد علی دوست سے ہوا ہے  جو ضلع مستونگ کا رہائشی ہے۔

قتل کے بعد لڑکی کی والد سمیت دیگر خاندان کے لوگوں نے محلے  کو  چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں ۔

  واقعہ کے بعد لڑکے کے میت کو آبائی علاقے مستونگ روانہ کیاگیا جبکہ لڑکی کی نعش اب تک سول ہسپتال خاران میں رکھی ہوئی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

نوشکی  ایف سی کی  فائرنگ سے زمیاد ڈرائیور زخمی،پشین میں پولیس نے 2 افراد قتل کردیئے ۔

جمعہ مئی 31 , 2024
نوشکی میں مل کے مقام پر پاکستانی قابض فرنٹیئر کور  ایف سی کے اہلکار نے  فائرنگ کرکے  ایک  زمباد ڈرائیور کو  شدید زخمی کردیا ۔ ذرائع کے مطابق زخمی ڈرائیور کو میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، مزید علاج کیلئے شال  منتقل کردیا گیاہے۔  آپ کو علم […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ