بلوچستان ضلع آواران سے تحصیل جھاو جانے والی پک اپ گاڑی کو حادثہ ایک خاتون ھلاک اٹھارہ زخمی۔
![](https://urdu.zrumbesh.com/wp-content/uploads/2024/05/1000042022.jpg)
آواران انتظامیہ کے مطابق آواران سے جھاو جانے والی پک اپ گاڑی جس میں بیس سے زیادہ مسافر جن میں بچے، خواتین اور مرد سوار تھے ، بریت چھڑائی پر کھائی میں گر گئی جسے کے نتیجے میں زر بی بی زوجہ صابر نامی خاتون ھلاک جبکہ اٹھارہ افراد زخمی ہو گئے ۔ جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
واقع کے بعد حادثہ کے شکار لوگوں کو لیویز پوسٹ بریت نے فوراً ڈی ایچ کیو ہسپتال آواران منتقل کردیا۔