پاکستانی فورسز کے ہاتھوں کراچی اور دیگر علاقوں سے جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیئے سندھ میں احتجاج

کراچی وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ اور سندھ سجاگی فورم کی جانب سے کراچی سے جبری لاپتا قومپرست کارکن بشیر شر ، یوسف شر ، دریا خان برہمانی سمیت تمام لاپتا افراد کی بازیابی کے لیئے آج کراچی پریس کلب اور ملیر پریس کلب پر احتجاج کیئے گئے .

جس کی رہنمائی سندھ سجاگی فورم کے مرکزی صدر سارنگ جویو ، وی ایم پی رہنما سہنی جویو ، جیئے سندھ قومی پارٹی رہنما نواز خان زنئور اور لاپتا افراد کے لواحقین نے کی۔ جہاں پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ بشیر شر اور دریا خان سندھ کے سیاسی کارکن ہیں۔ جنہیں پاکستانی ایجنسیوں نے اٹھاکر جبری لاپتا کیا ہے۔

انھوں نے کہاکہ سندھی قومپرست کارکنان کے خلاف آپریشن سندھی قوم کی نسل کشی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے سندھ بھر سے تمام لاپتا کارکنان کو آزاد کیا جائے۔
جبکہ دوسری جانب نوشہرو فیروز ، پڈ عیدن اور پکا چانگ میں جسقم کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیئے گئے۔ میرپورماتھیلو میں بھی قومپرست کارکنان کی جانب سے احتجاج کیے گئے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

دکی حملے میں پاکستان فوج کے تین اہلکار ہلاک کردیئے – بی ایل اے

منگل اپریل 30 , 2024
دکی بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے دکی میں سوموار کی شب قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے تین اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ انھوں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ