کراچی: غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ فائرنگ دو ھلاک دو زخمی

کراچی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ خود کش دھماکہ بعد فائرنگ دو افراد ھلاک دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

کراچی پولیس کے رپورٹ کے مطابق پورٹ قاسم پر کام کرنے والے غیرملکیوں کے گاڑی کو پہلے ایک ایک خودکش موٹرسائیکل سوار بمبار نے نشانہ بنا جس کے بعد دیگر مسلح افراد نے دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو ھلاکتیں ہوئیں اور دو پولیس اہلکار فائرنگ سے زخمی ہوگئے ۔
تاہم پولیس نے یہ بات واضح نہیں کی ہے کہ ھلاک ہونے والے غیر ملکی یا ملکی شہری ہیں ۔

پولیس کے مطابق ’جائے وقوعہ سے ایک ایس ایم جی (شارٹ مشین گن) ایک عدد کلاشنکوف اور دستی بم سے بھرا تھیلہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ’پہلا حملہ خودکش تھا جس کے بعد فائرنگ کیاگیا اسی دوران دستی بم بھی پھینکا گیا۔ خودکش حملے کا نشانہ بننے والی وین میں 5 غیر ملکی سوار تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں کام کر رہے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

تربت کلاتک سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد

جمعہ اپریل 19 , 2024
کیچ گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ، اطلاع کے مطابق کلاتک کے علاقہ ڈبک میں ایک نعش ملی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد ڈبک میں پھینک دیا گیا ہے ۔ تاہم مقامی لوگ اسے شناخت نہیں کرپا رہے ہیں نہی مقتول کے پاس شناختی کارڈ یا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ