ضلع آواران تحصیل مشکے کے علاقہ تنک شردوئی میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز اہلکاروں کو بارودی سرنگ کا نشانہ اس وقت بنایا جب وہ فوجی گاڑیوں کے قافلے کو گزار رہے تھے ۔
اس طرح دھماکہ کے بعد مذکورہ گزرانے والے قافلے کو گھیر کر انھیں راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بناکر جانی مالی نقصان پہنچاکر فرار ہوگئے ۔
بعد ازاں مذکورہ جگہ پر دو ہیلی کاپٹر پہنچ گئے ھلاک اور زخمی اہلکاروں کو اٹھاکر لے گئے ۔
آخری اطلاع تک ان حملوں کی ذمہداری تاحال کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔