گوادر: پاکستانی فورسز پر حملہ، متعدد اہلکار ہلاک و زخمی

گودار: دشت اور گوادر کے درمیانی علاقہ دڑامب کے
پہاڑی سلسلے میں پاکستانی فورسز پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کرکے متعدد اہلکار ھلاک اور زخمی کردیئے ۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ پہاڑی سلسلے میں فورسز کو اس وقت گھات لگائے مسلح افراد نے نشانا بنایا جب بم کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ہمراہ جائے وقوعہ کی جانب جارہے تھے۔

دوسری جانب قابض حکام نے 2 اہلکاروں کی ہلاکت اور 4 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے جس میں ہلاک اہلکار بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹیم کے اہلکار بتائے جاتے ہیں۔

میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ کسی بھی کاروائی میں پاکستانی فورسز کے درجنوں اہلکار ھلاک ہوں اس وقت ایک دو اہلکاروں کی ھلاکت کی تصدیق کی جاتی ہے جس کا مطلب بڑی تعداد میں ھلاکتیں ہوئی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بولان وکیچ میں دشمن فورسز پر حملوں کی ذمہ داریاں قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

اتوار مارچ 31 , 2024
بولان ،کیچ ، بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ و بولان میں قابض دشمن فورسز، کنسٹرکشن کمپنی اور موبائل فون ٹاور پر حملہ کرکے دشمن کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ سرمچاروں نے ہفتے کی رات ساڑھے آٹھ بجے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ