فری بلوچستان موومنٹ یوکے برانچ نے لندن میں احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔ترجمان

لندن : فری بلوچستان موومنٹ ایف بی ایم یوکے برانچ نے مرکزی کال پر یورپ بھر میں ستائیس مارچ کے مناسبت سے برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں 27 مارچ کو ایک احتجاجی پروگرام کا علان کیا ہے۔

ایف بی ایم یوکے برانچ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنوں کی باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ لیاگیا کہ 27 مارچ یوم قبضے کی حوالے سے احتجاج برطانوی وزیر اعظم کے سرکاری رہائشگاہ کے سامنے منعقد کیا جائے گا اور اس دوران عوامی اگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔

انھوں نے کہاہے کہ 27 مارچ 1948 کو بلوچستان کے مشرقی حصے پر پاکستان نے باالجبر اور غیر قانونی قبضہ کیا اور بلوچ قوم ہر سال اس دن بلوچستان بھر اور بیرونی ممالک میں احتجاج اور آگاہی مہم کے زریعے دُنیا کو بلوچستان میں پاکستان کی ریاستی دہشتگری اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے بار آگاہی دیتا ہے۔

فری بلوچستان موومنٹ یوکے برانچ کی جانب سے احتجاج دن 1 بجے سے 3 بجے تک وزیر اعظم کے گھر کے سامنے 10 Downing Street میں ہوگی۔

ایف بی ایم یوکے برانچ نے برطانیہ میں مقیم بلوچوں سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہماری مشترکہ زمہ داری ہے کہ بلوچستان پر ہونے والے جبر، مظالم اور ریاستی بربریت کو دُنیا کے سامنے عیاں کرکے بین الاقوامی اداروں اور میڈیا کو بلوچستان کی مسئلہ پر بات کرنے پر قائل کریں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پاکستانی جیٹ طیاروں کی افغان سرزمین پر بمباری، خواتین بچے ھلاک

پیر مارچ 18 , 2024
کابل: پاکستانی جیٹ طیاروں نے افغانستان کے دو سرحدی صوبوں صوبہ خوست اور صوبہ پکتیکا پر بمباری کی ہے جس میں کئی افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق 7 اور 8 رمضان کی درمیانی شب سحری کے وقت دہشت گردوں کی نرسری پاکستان کی جیٹ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ