خاران بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ 8 فروری کو شام کے وقت ہمارے سرمچاروں نے خاران میں گروک روڈ پر سیندک سے قیمتی پتھر لے جانے والے گاڑیوں پر حملہ کیا۔
حملے کے نتیجے میں محمد حنیف نامی ایک ڈرائیور ہلاک اور ایک کلینر زخمی ہوگیا، جبکہ سرمچاروں نے فائرنگ کرکے گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔
انھوں نے کہاہے کہ ہم متعدد مرتبہ تنبیہ کرچکے ہیں کہ ٹرانسپورٹ کمپنیاں، ان کے مالکان یا ڈرائیور قومی وسائل کی استحصال میں قابض ریاست کو معاونت فراہم کرنے سے گریز کریں۔ بی ایل اے قومی وسائل کی لوٹ مار کے خلاف مزاحمت میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔