بارکھان کا واقعہ بلوچ اجتماعی حافظے کا مستقل حصہ بن کر قابض کے لیے قہر ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ

بلوچ نیشنل موومنٹ کے چئیرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے کہا ہے کہ بارکھان میں ایک ہی خاندان کے بارہ نہتے اور معصوم افراد کا وحشیانہ قتل، پاکستانی فوج کی طرف سے بلوچستان کے عوام پر ڈھائے جانے والے بے لگام تشدد کا سلسلہ ہے۔ یہ کوئی اچانک ہونے والا واقعہ نہیں بلکہ یہ بلوچ قوم پر اس جبر کا حصہ ہے جو ہم اٹھہتر سالوں سے سہہ رہے ہیں۔ یہ ایک واضح ریاستی دہشت گردی ہے جس میں نہتے لوگوں کو ہدف بناکر قتل کیا گیا۔

انہوں نے کہا ایک خانہ بدوش مری خاندان، جو ایک ہجرت کے دوران نہر کوٹ روڈ پر سفر کر رہا تھا، کو پاکستانی فوج نے براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ قتل ہونے والوں میں عورتیں، بچے اور بوڑھے شامل تھے- یہ وہ لوگ تھے جن کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا، یہ مجبور اور تنگ دست خانہ بدوش تھے، ان کا واحد جرم ان کی شناخت تھا۔

ڈاکٹر نسیم بلوچ نے کہا ایک ہی خاندان کے بارہ افراد کا قتل دل دہلانے والا ہے۔ ماں، باپ، بیٹے اور بیٹیوں کا قتل، ایک ہی حملے میں تین نسلوں کو نشانہ بنانا، بلوچ نسل کشی کے سلسلے کا ایک ایسا دردناک واقعہ ہے جو بلوچ اجتماعی حافظے کا مستقل حصہ بن کر قابض کے لیے قہر ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا علی ولد سلطان عمیر، چالیس سالہ
بیبل زوجہ علی، تیس سالہ
میر جان ولد علی، دو سالہ
بالاچ ولد سبزو، ستر سالہ
سومری دختر بھنگان و زوجہ بالاچ، پینتیس سالہ
سادو دختر بالاچ، تیرہ سالہ
اللہ بخش ولد بالاچ، چھ سالہ
ہاپو دختر بالاچ، آٹھ سالہ
مہرنگ دختر بالاچ، دو سالہ
رحمان ولد بالاچ، اٹھارہ سالہ
نائخو دختر جمالان و زوجہ رحمان، سترہ سالہ
شاری، بائیس سالہ ، کا قتل ایک جنگی جرم ہے۔ یہ قومی آزادی کے سفر میں ناقابل دکھ کی داستان ہے۔ بلوچ اپنے لہو کا حساب لے گا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چھ ماہ بعد رحیمہ بی بی کی گرفتاری ظاہر، بھائی تاحال لاپتہ

اتوار اپریل 19 , 2026
کوئٹہ: دالبندین سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والی بلوچ خاتون رحیمہ بی بی کو چھ ماہ بعد کوئٹہ میں منظرِ عام پر لاتے ہوئے انہیں خودکش بمبار کی سہولت کار قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ ان کے ساتھ لاپتہ ہونے والے بھائی زبیر کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ