جھاؤ حملے میں قابض فوج کے پانچ اہلکار ہلاک اور دو زخمی کردیئے ہیں۔ بی ایل ایف

آواران فوج پر حملہ

آواران بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقہ جھاؤ، سیڑ میں دشمن فوج کی پیدل گشتی ٹیم پر حملہ کیا ہے جس سے پانچ اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ اتوار کی صبح گیارہ بجے کے قریب ہونے والے اس حملے میں جدید خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جس میں دشمن فوج کے پانچ اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہاہے کہ قابض پاکستانی فوج پر سرمچاروں کے یہ دلیرانہ حملے اتنے مہلک اور گراں گزر رہے ہیں کہ قابض فوج سرمچاروں کے حملوں کا غصہ عام آبادیوں پر مارٹر گولے اور تشدد کرکے نکال رہا ہے۔

تسلسل سے جاری بلوچ قومی آزادی کی جنگ نے دشمن فورسز کو شدید اعصابی اور نفسیاتی دباؤ سے دو چار کیا ہے۔ فوج مختلف جھڑپوں میں مارئے گئے اپنے سپاہیوں کی ہلاکت کو چھپا کر اپنی گرتی مورال کو چھپانے کی ناکام کوششیں کررہا ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اپنے عوام کو بتانا چاہتی ہے کہ بی ایل ایف اپنی سر زمین، قومی بقاء اور آزادی کے لئے جہد مسلسل کو قومی فریضہ سمجھتا ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

تربت بم حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں_ بی ایل ایف

پیر جنوری 15 , 2024
تربت بم حملہ

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ