شال ( مانیٹرنگڈیسک) شال کے علا قہ ہزار گنجی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ظفر اللہ زہری نامی شخص ھلاک اس کا ساتھی زخمی ہو گیا، جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔
علاوہ ازیں نوشکی شال تفتان مرکزی شاہراہ این 40 شیر جان آغا کے مقام پر دو کار گاڑیوں کی درمیان تصادم میں
6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبعی امداد کیلئے ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیاگیا ہے۔
علاوہ ازیں مستونگ چوتو کے مقام پر ویگو گاڑی اور ٹرالر کے درمیان خطرناک تصادم ہوا ،جسکے نتیجے میں ویگو گاڑی میں سوار تین افراد شدید زخمی ہوئے ۔
موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔