آواران ( نامہ نگار ، مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع آواران پیراندر گرائی سے تحصیل مشکے کے رہائشی باران ولد فقیر محمد سکنہ راہو جو مشکے نامی شخص کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے کارندوں نے پانچ روز قبل گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا ۔
آپ کو علم ہے مذکورہ نوجوان کو فورسز نے 2019 میں حراست میں لیکر تین سال تک لاپتہ رکھنے کے بعد چھوڑدیاتھا ۔
ادھرضلع قلات ہربوئی ،سے جبری لاپتہ سید اختر شاہ اور ان کے والد سید حسین شاہ کی عدم بازیابی کے خلاف لواحقین نے شال کراچی شاہراہ کو
احتجاجاً دھرنا دیکر بند کردیا ہے ۔
آپ جانتے ہیں پاکستانی فورسز نے فوج کشی کے دوران ہربوئی آس پاس کے علاقوں سے سید حسین شاہ سمیت 40 کے قریب افراد کو جبری لاپتہ کردیاتھا ۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی قلات نے مظاہرے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔