شال( پ ر ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ 4 اکتوبر کو ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے نرمک میں فائرنگ کرکے مخبر خیر جان لہڑی کو ہلاک کیا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ خیر جان لہڑی نے 2015 میں پاکستانی فوج و خفیہ ایجنسیوں کیلئے کام کرنا شروع کیا تھا۔ منگوچر، نرمک سمیت قلات کے مختلف علاقوں میں سرمچاروں پر فائرنگ، دیگر مخبروں کو ٹھکانہ فراہم کرنے جیسے سرگرمیوں سے لیکر نہتے نوجوانوں کی جبری گمشدگی، جعلی مقابلوں اور فوجی آپریشنز میں ملوث رہ چکا تھا۔
انھوں نے مزید کہا ہےکہ 9 اکتوبر کو قلات کے علاقے منگچر میں سرمچاروں نے فائرنگ کرکے مخبر نیاز اللہ لہڑی ہلاک کردیا۔
نیاز اللہ لہڑی کئیں سالوں سے پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کیلئے مخبری کررہا تھا۔ عرصہ دراز سے سرمچاروں کے نشانے پر ہونے کی وجہ سے مذکورہ شخص گزشتہ تین سالوں سے خضدار کے علاقے وڈھ میں روپوش تھا۔
ترجمان نے انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے واضح کرتی ہے کہ خیر جان لہڑی یا نیاز اللہ لہڑی سے قربت رکھنے والے چند دیگر مخبروں سمیت مذکورہ علاقوں کے تمام قومی مجرم ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔ اہل علاقہ ان سے اپنے تمام روابط و تعلقات ختم کریں، ہمارے سرمچار انہیں کسی بھی وقت نشانہ بنا سکتے ہیں۔