ظہیر بلوچ کے قاتل اور اسلام اباد میں بلوچ خواتین پر محاز ‏آرائی کرنے والے فرید رئیسانی کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔ ‏لواحقین ظہیر بلوچ

مستونگ لیویز رسلدار ظہیربلوچ کے قتل اور اسلام اباد میں بلوچ ‏خواتین کے خلاف محاز آرائی کرنے والے بھتہ خور اور بلوچ نسل کشی میں ملوث فرید رئیسانی کو کسی صووت ‏معاف نہیں کیا جائے گا۔

ظہیر بلوچ کے لواحقین کے مطابق فرید رئیسانی کے جرائم سے پورا بلوچستان اچھی طرح واقف ہیں، اور افسوس سے کہنا پڑتا ہے حکومت اور قبائلی افراد کہ ایسے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کے بجائے ان کو مزید چھوٹ دئے رہیں ہے ، فرید رئیسانی ظہیر بلوچ اور دوسرے عام شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ فرید رئیسانی نے اسلام آباد میں بلوچ خواتین اور بچوں کے خلاف کارروائیوں میں براہ راست حصہ لے کر ثابت کردیا کہ وہ بلوچ قومی دشمن اور کرایہ کا قاتل ہیں۔ظہیر بلوچ کے لواحقین نے مطالبہ کیا کہ بھتہ خور فرید رئیسانی کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور انہیں ان کے جرائم کی سزا دی جائے۔ بلوچ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے حقوق اور عزت کی حفاظت کے لیے یکجا ہو جائیں اور ایسے غداروں کے خلاف مضبوط موقف اپنائیں اور انصاف کے حصول تک وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور کسی بھی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچستان اور پنجاب سے 4 افراد جبری لاپتہ بعد ازاں ایک کو چھوڑدیا گیا

جمعرات اکتوبر 10 , 2024
خضدار ،جھاو ، لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ،نامہ نگاراں ) پاکستانی فورسز خفیہ اداروں نے بلوچستان کے علاقہ خضدار ،جھاؤ اور پنجاب لاہور سے پاکستانی خفیہ اداروں نے 2 بلوچ طلباء سمیت 4 افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی صوبے پنجاب سے اطلاعات […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ