بلوچستان فائرنگ کے واقعات اور حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد ھلاک 1 زخمی

قلعہ سیف اللہ ،ہرنائی ،ڈھاڈر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پسند کی شادی کرنے پر والد نے بیٹی کو شوہر سمیت قتل کردیا۔

لیویززرائع کے مطابق قلعہ سیف اللہ گوال اسماعیل زئی میں سسر نے فائرنگ کرکے داماد اور بیٹی کو قتل کردیا۔

لیویز نے نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

ادھر ہرنائی کے علاقے شاہرگ کوئلہ کان میں میٹی کاتودا گرنے سے کانکن ھلاک ہوگیا ۔
کانکن کی نعش مزدوروں نے کوئلہ کان سے نکال کر رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کیا گیا ،جس کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتاہے۔

دریں اثناء ڈھاڈر بدامنی کے لپیٹ میں سخی تنگو کے قریب پولیس ایریا می ںسنی سے شال بکریاں لے جانے والے مزدا گاڑی کو ڈکیتی کے دوران ڈاکوں فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔

گاڑی میں سوار باپ بیٹے فائرنگ کی زد میں آگئے باپ موقع پر ھلاک بیٹا زخمی ہوگیا ۔ ھلاک شخص کبھڑ خان جبکہ زخمی صدام حسین ولد کھبڑ خان سے شناخت ہوا ہے ۔

ھلاک زخمی ہونے والے کا تعلق جتک قبائل سکنہ منگچر بتایا جارہا ہے ، مقامی پولیس نے نعش اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پی ٹی ایم کے پُرامن مظاہرین پر ریاستی تشدد دہشتگردی ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

جمعرات اکتوبر 10 , 2024
شال( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ، انسانی حقوق کے علمبردار ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے پشتون تحفظ موومنٹ (PTM) کے پُرامن مظاہرین پر ہونے والے ریاستی تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاری بیان میں کہاہے کہ ریاست اور اس کی خفیہ ایجنسیاں قانون کی کھلم کھلا خلاف […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ