بلوچستان کے ضلع مستونگ میں آج الصبح سے پاکستانی فورسز کی فوج کشی جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق صبح سویرے سے ہیلی کاپٹروں کی مستونگ کے پہاڑی علاقوں میں مسلسل پروازیں جاری ہیں۔
کوہ ماران، کابو، تلخہ کاوی، غار و گردنواح میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کی اطلاعات ہیں۔
تاہم فوج کشی دوران ہونے والے بمباری سے نقصانات بارے معلومات ملنے میں دشواری کا سامنا ہے کیوں کہ علاقہ میں نیٹ ورک جام ہے ۔