بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پشتون قومی جرگہ کو روکنے کی کوشش میں پشتون تحفظ موومنٹ (PTM) کے خلاف سیکورٹی فورسز کی جانب سے طاقت اور تشدد کے استعمال کی شدید مذمت کرتی ہوں ۔

انھوں نے کہاہے کہ پی ٹی ایم کے سیاسی کارکنوں پر تشدد اور منظور پشتین پر قاتلانہ حملہ پشتون عوام کی آواز کو خاموش کرنے کی کوششیں ہیں۔ پشتون سیاسی کارکنوں کے خلاف طاقت کا استعمال فوری طور پر بند کیا جائے۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہاہے کہ میں انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف ریاستی تشدد اور طاقت کے استعمال کا فوری نوٹس لیں۔