بارکھان، تربت اور زامران میں موبائل ٹاورز اور فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے بارکھان، تربت اور زامران میں تین مختلف حملوں میں موبائل ٹاورز اور قابض فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

سات ستمبر کی شام چار بجے سرمچاروں نے بارکھان کے علاقے مری وال میں واقع یوفون کمپنی کی موبائل ٹاور کو مشینری سمیت فائرنگ و نزر آتش کرکے تباہ کردیا۔

انھوں نے کہاہے کہ ایک اور حملے میں تیس اگست کی رات ساڑھے آٹھ بجے تربت آبسر دکی بازار میں قائم ایف سی چیک پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، حملے میں ایف سی کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔

انھوں نے کہاہے کہ تیسرے حملے میں سرمچاروں نے زامران کے علاقے دشتک میں پاکستانی فورسز کی جانب سے نصب انٹرنیٹ (وائی فائی) ٹاور کو فائرنگ و نزر آتش کرکے تباہ کردیا جبکہ ٹاور کے سولر اور بیٹری کو اپنے ساتھ لے گئے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کا مقصد ایک آزاد بلوچستان کا حصول ہے اس مقصد کے حصول کے لئے بی ایل ایف مسلح جدوجہد کے ذریعے ریاست پاکستان کے فوجی اہلکاروں، فوجی تنصیبات ،مواصلاتی نظام کو نشانہ بنا کر ریاست کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ بی ایل ایف کو مکمل بلوچ قوم کی حمایت حاصل ہے اور قوم کے مدد و تعاون کے ذریعے تنظیم مکمل فعال و منظم ہے۔

بی ایل ایف ان تینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک حملے جاری رکھنے کا عہد کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بی ایل اے

بدھ ستمبر 11 , 2024
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے مستونگ میں تین مختلف حملوں میں، آپریشن میں مصروف قابض فوج کے دستے اور مرکزی کیمپوں کو نشانہ بنایا۔ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں قائم قابض پاکستانی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ