پنجگور ،کیچ ، فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 2 افراد ھلاک 6 جبری لاپتہ ، قلات گیس کمپنی کی گاڑی پر بم حملہ

پنجگور‬ کے علاقے غریب آباد چتکان میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپ جاری رہا ۔ شب بھر فائرنگ اور شدید دھماکوں کی آوازیں رات بھر جاری رہیں ۔

تاہم پولیس نے صبح کے وقت دو نامعلوم افراد کی نعشیں شناخت کیلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ابھی تک انکی شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔

دوسری جانب باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی اس پی آر نے چار افراد کے مارے جانی کی بیان جاری کی ہے ۔

تاہم علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو افراد کو فورسز نے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔

ادھر ضلع کیچ زامران سے پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر 4 افراد کو جبری لاپتہ کردیا جن میں سے دو کی شناخت عاصم ولد عبد اللہ سکنہ بالگتر لوپ ، ￶یار محمد ولد کمالان سکنہ بالگتر گوڈان جبکہ دو افراد جن کا تعلق مغربی بلوچستان سے ہے ۔

علاوہ ازیں قلات گزگ کے علاقے جھکری میں قائم تیل و گیس تلاش کرنے والے کمپنی کے عملے پر گزشتہ شب مسلح افراد نے حملہ کردیا ۔ جبکہ اسی کمپنی کے عملے کی گاڑی پر آج صبح آٹھ بجے کے قریب بم حملہ کیا گیا ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال مسائل حل نہ ہوئے تو گرین بیلٹ کے کسان قومی شاہراہوں کو بند کر دیں گے اور غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی جائےگی۔ پریس کانفرنس

بدھ اگست 21 , 2024
سماجی و انسانی حقوق کے حمیدہ نور ، اور قدرتی آفات سے متاثرہ علاقہ مکین نیاز محمد جاموٹ شال پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے ، اور اس وقت دنیا اس سے پیدا ہونے والی آفات سے نبٹ رہی ہے۔لیکن اس حقیقت کو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ