ریاست طاقت کا استعمال کررہی ہے- جلسے کیلئے نہیں چھوڑا گیا تو دھرنا دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے بلوچ راجی مچی کے شرکاء کو روکنے شہروں میں سڑکوں کو بند کرنے سمیت شرکاء کو گوادر میں داخلے سے روکنے پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کیاہے-
انھوں نے کہاہے کہ گوادر سمیت متعدد مقامات پر فورسز نے جلسے کے شرکاء کو روکے رکھا ہے جلسہ کرنے نہیں دیا گیا تو دھرنا دینگے-
ماہ رنگ بلوچ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس وقت ریاستی فورسز نے پورے گوادر شہر کو سیل کردیا ہے اور لوگوں کو گرفتار اور اغواء کیا جارہا ہے-
انھوں نے مزید کہا ہے کہ تلار چیک پوسٹ کے قریب پاکستانی فورسز نے بلوچ راجی مچی کے شرکاء کو روکے رکنے کے بعد انھیں تشدد کا نشانہ بنارہا ہے جبکہ مختلف شہروں میں رکاوٹیں کھڑی کرکے جلسے کے شرکاء کو روکا جارہا ہے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے-
ماہ رنگ بلوچ نے حکومت اور انتظامیہ پر اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ اگر ہمیں پرامن جلسہ کرنے نہیں دیا گیا تو ہمارا یہ جلسہ دھرنے میں تبدیل ہوگا اور ان تمام تر کی ذمہ داری بلوچستان حکومت ہر عائد ہوگی-