کیچ کے علاقہ کولواہ رودکان میں آج سہہ پہر تین بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کی موٹرسائیکلوں پر سوار گشتی اہلکاروں پر گھات لگاکر راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے انھیں جانی مالی نقصان پہنچاکر فرار ہوگئے ۔
آخری اطلاع تک مزکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے مگر اس سے قبل ایسے حملوں کی ذمہداریاں بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف قبول کرتی آئی ہے ۔