بلوچستان کے علاقے قلات اسکلکو میں پاکستانی فورسز حملہ تاحال جاریاطلاعات کے مطابق قلات کے علاقے اسکلکو میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ علاقے میں فورسز کی مدد کیلئے پہنچنے والی پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں و بکتر بند گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 12 گھنٹے بعد بھی مسلح افراد مذکورہ علاقے میں موجود ہیں جبکہ حملہ آوروں نے فورسز کے مرکزی کیمپ سمیت حفاظتی پوسٹوں کو گذشتہ رات قبضے میں لے لیا۔زرائع کے مطابق مسلح افراد نے ہیلی کاپٹروں کو بھی نشانہ بنایا۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔